پشاور، کراچی اور حیدرآباد کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں پشاور، کراچی اور حیدرآباد شامل ہیں۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں تمام چیف سیکرٹریز اور ماہرین صحت نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
این سی او سی کے اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا مثبت آنےکی سب سےزیادہ شرح پشاور میں19.65 ریکارڈ کی گئی جب کہ کورونا مثبت آنے میں کراچی کا دوسرا نمبر ہے جہاں شرح 17.73 فیصد ہے، تیسرے نمبر پر حیدرآباد ہے جہاں شرح 16.32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔