چوہدری شوگر ملز کیس، نیب نے اماراتی شیئر ہولڈر سے اہم معلومات مانگ لیں

چودھری شوگر ملز کیس میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے نیب نے اماراتی شہری سعید سیف بن جابر ال سودی سے اہم معلومات مانگ لی ہیں، سعید سیف چودھری شوگر ملز کا شیئر ہولڈر ہے۔ نیب لاہور کی جانب سے سعید سیف بن جابر ال سودی کو لکھے گئےخط میں 7 دسمبر تک تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے، خط میں نوازشریف اور مریم نواز سے مالی معاملات میں تعلقات کی نوعیت معلوم کی گئی ہے۔ مریم نواز کے مطابق سعید سیف بن جابر ال سودی کیساتھ فنانشنل معاملات ہیں، اماراتی شہری کے چوہدری شوگر ملز میں 9عشاریہ 4ملین کےشیئرز ہیں۔