حکمران بد ترین انتقام پر اتر آئے،ملتان میں جلسہ ہو گا ،رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملتان میں ہر قیمت پر جلسہ ہوگا، حکومت نے رکاوٹ ڈالی تو پورے شہر میں عوام سڑکوں پر ہوں گے، حکمران بد ترین انتقام پر اتر آئے ہیں، جلسے میں عوام نہیں آرہے تو گرفتاریاں کیوں کر رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کر رہے ہیں، حکمرانوں کو کوئی شرم و حیا نہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا ملتان میں ہمارے یوسی چیئرمین اور کونسلرز کو گرفتار کیا گیا، قلعہ قاسم پارک کو نہ کھولا تو عوام سڑکوں پر ہوں گے، ملتان میں جلسہ گاہ کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے، حکومت انتقامی کارروائی کی سیاست کر رہی ہے، مریم نواز طے شدہ شیڈول کے مطابق ملتان پہنچیں گی، کورونا کے باوجود عوام اپوزیشن تحریک کیساتھ چلنے کو تیار ہیں، عوام کورونا حکومت کیخلاف پی ڈی ایم تحریک کا ساتھ دیں گے۔