ری سیٹلمنٹ پلان : پاکستان کوارٹرز کے رہائشیوں کیلئے اہم خبر

کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کوارٹرز ری سیٹلمنٹ کرنےکاپلان فائنل کرلیا، مجھے معاملے کو خود مانیٹرکرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کوارٹرز ری سیٹلمنٹ کرنےکاپلان فائنل کرلیا، مجھے معاملے کو خود مانیٹرکرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔