جنوبی افریقا کا مختلف ممالک کیجانب سے سفری پابندیوں کے اعلانات پر شدید احتجاج
جنوبی افریقا نے مختلف ممالک کی جانب سے سفری پابندیوں کے اعلانات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پابندیوں کو ڈریکونیئن، غیر سائنسی اور عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے برعکس قرار دے دیا۔ جنوبی افریقا کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ بعض ملکوں کے رد عمل غیر منصفانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ دنیا بھر کودرپیش ہے مگر انھیں قربانی کے بکرے کی تلاش ہے۔