کولمبین باکسر کو شکست، محمد وسیم نے ورلڈ باکسنگ سلور ٹائٹل جیت لیا
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کولمبیا کے رابر بیریرا کو شکست دے کر دوسری بار ورلڈ باکسنگ سلور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں ان کے مقابلہ ورلڈ رینکنگ میں نمبر تین کولمبین باکسر سے تھا۔ محمد وسیم نے سخت مقابلے کے بعد اپنے حریف کو شکست دی اور ڈبلیو بی سی اور ڈبلیو بی اے ورلڈ ایلیمینیٹر کے ٹائٹلز کے لیے کوالیفائی کرلیا۔