ن لیگ کے اداروں پرحملے افسوسناک ہیں: اسدعمر
منصوبہ بندی وترقی کے وزیر اسد عمر نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کے سہولت کار اداروں پر دبائو ڈالنے کیلئے ہرحربہ استعمال کرنے کو تیار ہیں۔آج(ہفتہ) ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حزب اختلاف کی شکست کے بعد سے مسلم لیگ(ن) واضح طورپر بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور وہ واضح اورغیر واضح انداز میں عدلیہ پرحملے کررہی ہے ۔