پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد:(دنیا نیوز) عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔قبل ازیں سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد ایف ایٹ کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا جہاں ایف آئی اے نے پی ٹی آئی سینٹر کے آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ ڈاکٹر بابراعوان اور فیصل چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما کی وکالت کی۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ اعظم سواتی کو کچھ متنازع ٹوئٹ کی وجہ سے گرفتارکیا ہے،ٹوئٹر اکاؤنٹ، موبائل اور سامان ریکور کرنا ہے، اعظم سواتی مان رہے ہیں کہ انہوں نے ٹوئٹ کیا ہے۔