پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج منسوخ ہونے کے بعد نظام زندگی بحال ، داخلی و خارجی راستے کھول دیئے گئے جبکہ موٹرویز کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ،انٹرنیٹ سروس بحال ہو گئی ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرینڈ آپریشن مکمل ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہو گئے،انتظامیہ نے پی ٹی آئی احتجاج کے باعث بند کی جانے والی سڑکیں آمدورفت کے لیے کھول دی ہیں، اسلام آباد کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معمول پر آ گئی،اسلام آباد میں موبائل فون پرڈیٹا بھی بحال ہو گیا،احتجاج کے باعث گزشتہ 3 روز سے معطل ہونے والی انٹر نیٹ سروس بھی بحال ہوگئی ۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں، راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں راوی پل سے ٹریفک شہر میں داخل اور باہر جارہی ہے، ۔اسی طرح رائے ونڈ روڈ، فیروز پور روڈ، گجومتہ بھی ٹریفک کیلئے کھلے ہیں، لاہور رنگ روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا جبکہ شہر کے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔دوسری جانب موٹرویز بھی کھلنا شروع ہو گئی ہیں،موٹروے ایم 2، اسلام آباد تا لاہور، اسلام آباد سے پشاور موٹروے ایم ون، لاہور سیالکوٹ، ایم 3 ، ایم 4 اور ایم 5 موٹرویز ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی، ایم 11 سیالکوٹ تا لاہور،موٹروے ایم 14 ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان بھی کھل گیا۔
تحریک انصاف کا احتجاج منسوخ :نظام زندگی پھر بحال،سڑکیں اور موٹرویز کھل گئیں۔
Nov 27, 2024 | 11:16