پاکستان کی جانب سے بھارتی ہیلی کاپٹر کی واپسی خوش آئند اقدام ہے ۔ امریکہ
امریکی محکمہ خارجہ میں روزانہ کی ہونے والی بریفنگ میں بھارتی ہیلی کاپٹر کی پاکستانی حدود کیخلاف ورذی اور پھر واپسی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی ہیلی کاپٹر کی واپسی خوش آئند اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاٹ لائن اور ایمرجنسی رابطوں کا دوبارہ شروع ہونا بھی اچھی بات ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کسی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں،انھیں جاری رہنا چاہیے۔