امریکا جانتاہے پاکستان میں کچھ عناصر غیرقانونی طورپر طالبان کی مدد کررہےہیں ۔ ہلیری کلنٹن
برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویومیں ہلیری کلنٹن کا کہناتھاکہ یہ کہنامشکل ہےکہ اعلیٰ سطح پرحکام طالبان کی مبینہ حمایت سے آگاہ ہیں یانہیں،تاہم امکان یہی ہے کہ پاکستانی عناصرطالبان کو بھرپورمدد فراہم کررہےہیں۔ ان کا کہنا تھا کی دورہ پاکستان کےدوران پاکستانی حکام کےساتھ واضح اورجامع مذاکرات ہوئے، خطےمیں جو کچھ ہورہاہے وہ اس سے اچھی طرح باخبرہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے استنبول میں خطے کی موجودہ صورتحال کےحوالےسے ہونےوالےاجلاس میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائے گا، امید ہے پاکستان سمیت خطے کےدیگرممالک افغانستان میں استحکام اور سکیورٹی کےحوالےسے اپنی یقین دہانیوں پر عمل پیراہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنا رویہ نہ بدلا توامریکا پابندیوں کا ہتھیاراستعمال کرےگا۔