پشاور، رام پورہ بازارمیں بم دھماکہ، چودہ افراد زخمی، چارگاڑیاں اورتین دکانیں تباہ ۔
پولیس کاکہنا ہےکہ بم دھماکہ پشاورکےعلاقے رام پورہ بازارمیں ہوا جس کے نتیجےمیں چودہ افراد زخمی ہوگئے۔امدادی ٹیموں نےموقع پرپہنچ کرزخمیوں کوفوری طورپر طبی امداد کےلئےلیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیاجبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقےکو گھیرے میں لےکر ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔دوسری جانب بم ڈسپوزل یونٹ کےانچارج شفقت ملک نے کہا ہےکہ بم دیسی ساختہ تھا جس میں تین کلوگرام بارودی مواد استعمال کیاگیااوربارود گھی کےڈ بے میں رکھا گیا تھا ۔ دھماکےسے تین دکانیں مکمل طورپرتباہ ہوگئیں جبکہ اردگرد واقع عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ایس ایس پی طاہر ایوب نے میڈیا کوبتایاکہ دھماکہ کل فقیرکلے میں ہونے والے دھماکے کی کڑی معلوم ہوتاہے تاہم تفتیش شروع کردی گئی ہے۔