لنڈی کوتل میں بم دھماکہ،لیوی اہلکار سمیت دو افراد زخمی ۔
خیبرایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں ہسپتال چوک میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں لیوی اہلکار سمیت دوافراد زخمی ہوگئے۔ لیوی ذرائع کے مطابق دھماکے میں لیویز اہلکاروں کو نشانہ بنایاگیا تھا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔