ڈرون حملوں کی ذمہ دار حکومت ہے،امریکی جاسوس طیاروں کے خلاف کل واک کی جائے گی۔ عمران خان
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں پر انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں اور ان کے نتیجے میں کئی بے گناہ افراد مارے گئے ہیں۔ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں متفقہ قرارداد کی منظوری کے باوجود ڈرون حملے جاری ہیں، حکومت کام نہیں کرسکتی تو مستعفی ہوجائے۔ تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نیٹو سپلائی روکنے کی کوشش کی تو انے کے پارٹی کارکنوں کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کل ڈرون حملوں کے خلاف واک کا اعلان کیا ہے۔