احمدشہزاداور یونس خان کی سینچریوں کی بدولت دبئی ٹیسٹ پرپاکستان کی گرفت مضبوط ہوگئی،
دبئی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی گرفت مضبوط ہوگئی اور پاکستان نے اپنی دوسری اننگز دوسو چھیاسی رنز دو کھلاڑی آؤٹ پرڈیکلیئر کرکے کینگروزکوجیت کیلئے چارسواڑتیس رنز کاہدف دیا ۔ پاکستان نےاپنی دوسری اننگزکاآغاز اڑتیس رنز بغیر کسی نقصان کےکیا تو اظہرعلی تیس رنزبناکر سٹیو اوکیفی کی گیند پر وکٹوں کےپیچھے براڈہیڈن کےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔اسکےبعد احمدشہزاد اور یونس خان نےدوسری وکٹ کی شراکت میں ایک سواڑسٹھ رنز بناکرٹیم کی پوزیشن مستحکم بنادی۔احمدشہزادایک سواکتیس رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔یونس خان نے بھی کیرئیر کی پچیس ویں سینچری بنا کر کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ سینچریاں بنانےکاریکارڈ قائم کیا۔ اس سے پہلے یہ اعزازانضمام الحق کے پاس تھا۔ یونس خان ایک سوتین اور سرفرازاحمدپندرہ رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔جواب میں آسٹریلیا نےاپنی اننگزکاآغازمحتاط انداز میں کیا۔پہلی اننگز کےسینچری میکر ڈیوڈ وارنر انتیس رنز بناکرغیرذمہ دارشاٹ کھیلتے ہوئے اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔ذوالفقار بابرنے ایلکس ڈولن کو کھاتہ کھولنے کی بھی مہلت نہ دی، وہ لیگ بی فور وکٹ آؤٹ ہوئے۔ اسکےبعدکیرئیرکاپہلاٹیسٹ کھیلنے والےیاسرشاہ نے یکےبعددیگرےکپتان مائیکل کلارک اورناتھن لیون کو آؤٹ کرکےمیچ پر پاکستان کی گرفت خاصی مضبوط کردی۔