انقلاب کا نعرہ لگانے والے ڈاکٹر طاہرالقادری حکومت کا تختہ الٹے میں تو ناکام رہے، البتہ اب علامہ صاحب "چل دل میرے چھوڑ یہ پھیرے" کی سوچ لیے کینیڈا واپسی کی تیاری کر رہے ہیں
اکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری حکومت کا تختہ الٹنے کے اعلان کے ساتھ اسلام آباد پہنچے،، اور ساٹھ روز تک اسلام آباد کو یرغمال بنائے رکھا۔اکتیس اگست تک حکومت وقت کی چھٹی کرانے کا دعویٰ کرنے والے علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری اب خود پرواز کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری آئندہ ہفتے محرم الحرام کے دوران یورپی ممالک، امریکہ اور کینیڈا کا دورہ کریں گے۔۔ ان کے دوروں کا مقصد دھرنوں میں مدد کرنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا اور ان سے مزید فنڈز طلب کرنا ہے تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری کی واپسی کا کوئی شیڈول ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔۔ دھرنوں کے بعد شہر شہر انقلاب کا نعرہ لے کر جلسہ کرنے والے علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری برملا اپنے خطابات میں کہہ چکے ہیں کہ وہ پاکستان سے باہر نہیں جائیں گے مگر لگتا ایسا ہے کہ انہیں اپنے اُس وطن کی بہت یاد ستا رہی ہے جس کی وہ شہریت رکھتے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کینیڈا میں کچھ عرصہ قیام کر سکتے ہیں۔اب ڈاکٹر طاہرالقادری اپنے ہزاروں انقلابیوں کو تن تنہا چھوڑ کر چھٹیاں منانے جا رہے ہیں۔ مگر ان کارکنان نے ستر روز میں کیا پایا ، کیا کھویا اس کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا۔ سلطان شاہ وقت نیوز لاہور