مولانا فضل الرحمان کاکہناہے کہ ان پر پہلے بھی کئی حملے ہوئے لیکن ان کی تحقیقات سے آج تک آگاہ نہیں کیا گیا
اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نےمولانا فضل الرحمان سےان کی رہائش گاہ پرملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی،،،اس موقع پرمیڈیا سےبات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام فےکےامیرکاکہناتھاکہ انہیں تو یہ بھی معلوم نہیں کہ کوئٹہ حملےکی ایف آئی آردرج کی گئی ہےیانہیںفضل الرحمان نے کہا کہ وہ قانون کی حدود میں رہتے ہوئے اختلاف رائے کرتے ہیں ،،،کسی کے خلاف ہتھیار اٹھانا ان کے مزاج میں نہیں،،،اس دوران ایک صحافی نے دھرنےمیں پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں پر کیچڑ اچھالنے کے بیان سے متعلق سوال کیا،،،جس پر مولانافضل الرحمان کاکہناتھا کہ کیا عمران خان کے جلسے اسلام کی دعوت دیتے ہیں، انہوں نےمزید کہاکہ عمران خان کےجلسےنوجوان نسل کو بزرگوں سےباغی بنا رہے ہیںاسلام آباد میں فحاشی اور عریانی پھیلائی گئی ہے تحریک انصاف کے جلسوں میں باجے اور باجیاں ہوتی ہیں، اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیزکاکہناتھاکہ وزیرستان میں آپریشن کا ردعمل دیگر علاقوں میں آرہا ہے،کراچی آپریشن کے بھی مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں،بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پرمشیرخارجہ کاکہناتھاکہ بھارت امن کی کوششوں کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے پاکستان بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،