اسلام آباد میں انویسٹمنٹ فار پاکستان کے نام سے دو روزہ سرمایہ کاری کانفرنس کا آغاز ہو گیا کانفرنس میں غیرملکی مندوبین سمیت 350 سے زائد وفود شریک ہیں
سرمایہ کاری بورڈ کے زیراہتمام دو روزہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہوگئی ،،بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں 350سے زائد غیر ملکی سرمایہ کار شریک ہیں جبکہ پاکستان سرمایہ کاروں کی بھی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے 241 غیرملکی مندوبین سمیت 350 سے زائد وفود نے کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں ”انوسمنٹ فار پاکستان“ کے تحت بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں آسٹریلیا سے 4، بحرین سے 30، ہانگ کانگ اور چین سے 44، ڈنمارک سے ایک، فن لینڈ سے 2، اٹلی سے 3، جاپان سے 14، کوریا سے 18 ، ملائیشیاءسے 2، نیدرلینڈ سے ایک، نیوزی لینڈ سے 9، قطر سے 2، روس سے 12، سعودی عرب سے 13، سنگاپورسے1 ، تھائی لینڈ سے 1، ترکی سے 8، یو اے ای سے 5، برطانیہ سے 4 اور امریکہ سے 5 مندوبین شرکت کر رہے ہیں،،پہلے روز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف جکا کہن اتھا کہ پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل اور یہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں نواز شریف کا کہنا تھا کہ انفرا سٹرکچر کی بحالی اور نجکاری ان کی حکومت کی ترجیحات ہیں