چوراسی سالہ وزیراعلٰی سندھ اسمبلی فلور پر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں تو لیتے ہی رہےساتھ تنقید کاروں کو اپنے پڑھے لکھے ہونے کا بھی ثبوت فراہم کرتے رہے

سندھ کے چیف منسٹر دِکھنے میں تو نحیف نظر آتے ہیں مگر ایوان میں جب بولتے ہیں تو سبھی کو پچھاڑ کر رکھ دیتے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں ان کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے واویلا مچایا مگر انہوں نے ایک نہ چلنے دی اور اپنی تقریر ختم کر کے ہی دم لیا۔ اِس دوران سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اپوزیشن ارکان کو خاموش کرانے کی کوشش کرتے رہے۔۔ قائم علی شاہ سوٹ ٹائی کے ساتھ ایوان میں آئے اور اپنے خطاب کیلئے انگریزی زبان کا سہارا لیا۔ پھر ان کی زبان لڑھک گئی اور اُس پر اردو جاری ہو گئیاردو سے وہ سندھی پر آ گئے اور اپنا مدعا بیان کیا۔وزیراعلٰی سندھ نے اپنے خطاب کے دوران تھر پارکر میں قحط اور ہلاکتوں کو پچھلی حکومت کے کھاتے میں ڈال دیا شاید وہ بھول گئے کہ گذشتہ دور حکومت بھی انہی کا تھا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سندھ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بیان کیں اور اپوزیشن کو رام کرنے کی کوشش کی۔ دیکھتے ہیں ان کی یہ کوشش بارآور ثابت ہوتی ہے یا نہیں