پاکستان میں ملکی تاریخ کے بدترین زلزلے نے شمالی علاقہ جات، گلگت بلتستان، خیبرپی کے اور پنجاب میں تباہی مچا دی
ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،گزشتہ روز دوپہر دو بجکر نو منٹ پر آنے والے ہولناک زلزلے کا مرکز افغانستان کا شہر بدخشاں میں تھا، جس کی شدت ریکٹر سکیل پر آٹھ اعشاریہ ایک محسوس کی گئی۔۔۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ، بھکر، فیصل آباد، ملتان، اوکاڑہ، لیہ، جہلم، شیخوپورہ، وہاڑی، ننکانہ صاحب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، بہاولنگر، خانیوال، نارووال سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ پشاور، سوات، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، دیر، چترال، ایبٹ آباد، کوہاٹ، ہری پور، چارسدہ، گلگت، ناران، پارہ چنار، سانگلہ ہل، ڈیرہ اسماعیل خان، مانسہرہ، مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر کے بھی کئی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے۔ گلگت بلتستان، کوئٹہ اور کراچی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔۔۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر آگئے، اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، کئی عمارتوں میں دراڑیں بھی پڑی گئی، جبکہ دور دراز علاقوں میں کچے مکانات منہدم ہو گئے،،، سب سے زیادہ نقصان خیبرپی کے اور گلگت بلتستان میں ہوا،، جہاں درجنوں افراد ہلاک اور بارہ سو سے زائد زخمی ہوئے۔۔۔۔ پشاور سمیت خیبرپی کے کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔۔۔۔ چترال میں دو درجن سے زائد زندگیوں کے چراغ گل ہو گئے،، شہر اور مضافاتی علاقوں میں عمارتیں اور مکان ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکیں تباہ ہونے سے متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ پہاڑی علاقوں میں زلزلے کے بعد پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو ئی۔ گلگت میں عطاآبادو گردونواح میں زلزلے کے باعث بڑے پہاڑی پتھر سڑکوں پرآگئے۔ پنجاب میں بھی مختلف حادثات میں بیس کے قریب افراد جاں بحق ہوئے۔۔زلزلے کے بعد ملک بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔