الیکشن کمیشن نے فرائض میں غفلت برتنے والے پریزائڈنگ افسران کو سزائیں دینے کا فیصلہ کیا ہے
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں ذمہ داریاں پوری نہ کرنے والے پریذائیڈنگ و اسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کو دوسال قید اور پچاس ہزار جرمانے کی سزاسنائی جاسکتی ہے ۔ الیکشن نتائج پر اثرانداز ہونے والے پریزائڈنگ آفیسرکو بیس ہزار روپے جرمانہ اور دوسال قید کی سزاسنائی جائے گی۔ انتخابات میں بے ضابطگیوں کی شکایات پر الیکشن کمیشن نے سزائیں اور جرمانہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے