امریکہ چین کے جنوبی سمندر میں تباہ کن جہاز بھیجنے سے باز رہے ورنہ انتہائی تباہ کن نتائج نکلیں گے: چینی وزیر خارجہ وان یی
امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے چوبیس گھنٹے میں چین کے جنوبی سمندر سے بارہ کلو میٹر دور ایک تباہ کن بحری بیڑہ بھیج رہا ہے، اس اعلان کے ردعمل میں چین کے وزیر خارجہ وان یی نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ زمانہ امن کو حالت جنگ میں تبدیل کر کے ماحول خراب نہ کرے، اگر اس نے چین کے جنوبی سمندر میں تباہ کن ویسل روانہ کیا تو اس کے نتائج خطرناک نکلیں گے، چین اور جاپان کے درمیان سمندری تنازعہ جنوبی ساحلوں پر ہی ہے اور اب امریکہ اس میں پارٹی بننے کی کوشش کر رہا ہے