پی آئی اے کی ملتان سے جدہ جانے والی پرواز میں دوران سفر خاتون مسافر کا انتقال ہوگیا
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے سات سو انتالیس میں راضیہ بی بی نامی خاتون کی موت ہو گئی ،،خاتون کی موت کے باعث طیارے کو کراچی میں اتارنا پڑا ،،، ترجمان پی آئی اے رانا مہشود کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کی موت حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث ہوئی، پی کے سات سو انتالیس ملتان سے صبح پانچ بجے روانہ ہوئی اور چھ بج کر پنتیس منٹ پر کراچی میں لینڈنگ کی ،،، بعد ازاں پرواز کو جدہ کے لیے دوبارہ روانہ کر دیا گیا ۔