صحافی پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
اسلام آباد میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نامعلوم افراد کے تشدد سے زخمی ہونے والے صحافی احمد نورانی کی پمز اسپتال میں عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ احمد نورانی پر کیا جانے والا حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے، میڈیا کی آزادی کو ہر صورت برقرار رہنا چاہیے۔ آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے کھڑے ہوں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا کہ صحافی پر حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں