سپریم کورٹ : چیئرمین نادرا کوملازمین کی برطرفی پرایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نادرا کے برطرف ملازمین کی جانب سے دائردرخواست پرسماعت ہوئی،عدالت میں درخواستگزاروں کا کہنا تھا کہ نادرا کے ملک بھرسے سینکڑوں ملازمین کوجبری برطرف کیا گیا،کراچی ریجن سے سترملازمین فارغ کیے گئے،گزشتہ روزایک برطرف ملازم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، درخواستگزاروں نے کہا کہ نادرا ملازمین کوبے جا برطرف کیا جارہا ہے،چئیرمین نادرا کی جانب سے برطرفی کےلیٹرجاری کیےجارہے ہیں،عدالت نے چئیرمین نادرا کوملازمین کی برطرفی پرایک ہفتےمیں رپورٹ جمع کروانے کاحکم دے دیا