بھارت: مندر تنازعہ میں 2 ہزار انتہا پسند ہندﺅں کی گرفتاری
بھارتی پولیس نے ریاست کیرالا کے صاباری مالا مندر میں 10 سے50 برس کی خواتین کو داخل ہونے سے روکنے پر دو ہزار سے زائد انتہا پسند ہندﺅں کو حراست میں لیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ بدھ سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مندر کے قریبی شہری علاقوں میں سخت عقیدے کے حامل ہندﺅں نے احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس دوران انہوں پتھراو¿ کے ساتھ ساتھ موٹر کاروں کے شیشے بھی توڑے۔ انتہا پسند ہندﺅں کی گرفتاری کا سلسلہ بدھ 24 سے شروع ہے۔ پولیس نے ہندو خواتین عقیدت مندوں کو مندر تک لے جانے کی کوشش کی لیکن مظاہرین کی رکاوٹ کو توڑنے میں وہ ناکام رہے۔