سعودی عرب: عکاظ میلے میں فنکار سے گلے ملنے والی لڑکی کو ایک برس قید کی سزا
مکہ کی فوجداری عدالت نے عکاظ میلے کے موقع پر منعقدہ موسیقی پروگرام کے دوران سعودی فنکارماجد المہندس سے سٹیج پر گلے ملنے والی لڑکی کو ایک برس قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے بوجوہ فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے اسٹے آرڈر بھی جاری کردیا ہے۔ اس واقعے نے ملک بھر میں ناگواری کی لہر دوڑا دی تھی۔ لڑکی کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا گیا تھا۔