کشمیری عوام 71 سال سے بھارتی فوج اور بھارت کا نہتے مقابلہ کر رہے ہیں۔ مشعال ملک
کشمیریوں کیجانب سے منائے جانیوالے یوم سیاہ کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے اپنی فوجوں کو کشمیر میں بھیجا تھا۔ دنیا میں کوئی تحریک نہیں جو 8 لاکھ فوجیوں سے نہتے مقابلہ کر رہی ہے، کشمیریوں کی چوتھی اور پانچویں نسلوں کی روح اور جسموں پر بھی زخم ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ عوام کشمیریوں کا ساتھ دیں، کشمیری شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔