مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے گرد مزید گھیرا تنگ
آشیانہ اقبال اسکینڈل میں گرفتار ملزم شہباز شریف کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہونے لگا، شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بھی کھل گیا، نیب نے تحقیقات کی منظوری دیدی۔ شہباز شریف کا مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے 29 اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ شہباز شریف کے ساتھ ساتھ ان کے صاحبزادوں حمزہ شہبازشریف اور سلمان شہباز شریف کو بھی نیب طلب کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق افسران کا دعویٰ ہے کہ شہباز شریف کے احکامات پر ہی ٹھیکے منسوخ اور دوبارہ دینے کے فیصلے ہوئے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ملی بھگت سے قوانین کے برعکس اقدامات کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔ شہباز شریف نے ہی 21 اکتوبر 2014 کو آشیانہ اقبال پراجیکٹ ایل ڈی اے کو منتقل کرنے کا حکم دیا۔ پبلک پارٹنر شپ کے تحت ٹھیکہ منظور نظر میسرز بسم اللہ انجینرنگ کو دے دیا گیا جو پیرا گون کی پراکسی کمپنی تھی۔ ملزم میاں شہباز شریف نے بطور چیف منسٹر غیر قانونی طور پر پی ایل ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طاقت کا غیرقانونی استعمال کیا۔