کسی قیمت پر نیب پر اعتماد نہیں ہے،نیب کو اپوزیشن کو جکڑنے کیلئے استعمال کیا جارہاہے: مولانا فضل الرحمان
لاہورمیں جمعیت علمائے اسلام ف کی مرکزی مجلس شوریٰ کےاجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کو اپوزیشن کو جکڑنے کیلئے استعمال کیا جارہاہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی صف میں شامل ہونے والوں سے این آر او ہوچکا ہے، زیر زمین حرکتیں سامنے آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو نیب کے ذریعے شکنجے میں پھنسایا جا رہا ہے، ان سے متفق ہونے والے حکومت میں ہیں، اختلاف کرنے والوں کے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے کے حوالے سے ایک سوال پرانہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نوازشریف سے ملاقات ہو جائے گی جبکہ اس سلسلے میں آصف زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات ہوچکی ہے۔