اٹھارویں ترمیم کے مخالفین مجھ پر حملے کررہے ہیں،کبھی کسی سے این آراونہیں مانگا،سابق صدرآصف زرداری
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق ہوں،خیبرپختونخوا کی شناخت یا پنجاب کوزیادہ پیسے دینے کا معاملہ ہم نے ہرقدم سوچ سمجھ کراٹھایا، اٹھارویں ترمیم کے مخالفین مجھ پرحملے کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ پرویزمشرف سے این آراونہیں مانگا توعمران خان سے این آراوکیوں مانگوں گا،میرے کاروباری دوستوں کومیری وجہ سے تنگ کیاجارہاہے،میری گرفتاری کوئی نئی خبرنہیں ہوگی، نوازشریف اگر اے پی سی میں آئے توان سے ملاقات ہوگی، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی جیٹ طیاروں کی آمد کے حوالے سے کچھ نہیں جانتے لیکن یہاں کوئی بات ناممکن بھی نہیں،سعودی عرب کے اقتصادی بیل آؤٹ پیکج کوقومی اسمبلی میں لایاجائے۔