فیفا نے فٹ بال کی نئی رینکنگ جاری کردی
فٹبال کی عالمی فیڈریشن فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی،،،بیلجیم نے عالمی چیمپئن فرانس سے پہلی پوزیشن چھین لی، فرانس کی ٹیم دوسرے نمبر پر چلی گئی۔فیفا رینکنگ کے مطابق عالمی چیمپئن فرانس پہلی پوزیشن سے محروم ہو گیا ہے جس کے بعد بیلجیم دنیا کی نمبرون ٹیم بن گئی ہے۔ برازیل کا تیسرا نمبر جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال ساتویں نمبر پر براجمان ہے۔ فیفا رینکنگ میں پاکستان ٹیم کی 199ویں پوزیشن ہے۔