جے يو آئی(ف)رہنما مفتی کفایت اللہ اسلام آباد سے گرفتار
جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام آزادی مارچ کا آج آغاز ہونے جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمن کراچی پہنچ چکے ہیں ،جہاں وہ اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔ تاہم رات گئے جمعیت علماء اسلام(ف)کے رہنما و سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔مفتی کفایت اللہ کو ای ایلون سے گرفتار کیا گیا، مانسہرہ اور اسلام آباد پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے گرفتار کيا جس کے بعد مفتی کفایت اللہ کو پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔