کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں: ڈاکٹر فردوس عاشق
پاکستان سمیت دنیا کے کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں اسی سلسلہ میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج کے دن پاکستانی اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر بھارتی جابرانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منارہے ہیں،پاکستان اوراس کےعوام کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی،غیر متزلزل حمایت اور ہرمحاذپر ڈٹ کرساتھ دینے کےعزم کااعادہ کرتے ہیں، کشمیری بھارتی ظلم اور بربریت کا جرات اوراستقامت سے مقابلہ کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،بھارت جان لے کہ حق، سچ اور اصول پر کھڑی قوم کو کوئی بندوق، جبر اور ظلم شکست نہیں دے سکتا۔