نواز شریف کا ٹروپ ٹی اور ٹروپ آئی ٹیسٹ پھر پازیٹو
10 رکنی میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں معائنہ کیا تھا اور دل کی تکلیف کے باعث نوازشریف کو ٹروپ ٹی اور ٹروپ آئی ٹیسٹ دوبارہ تجویز کیا گیا تھا۔تاہم اب سابق وزیراعظم نواز شریف کا ٹروپ ٹی اور ٹروپ آئی ٹیسٹ پھر پازیٹو آ گئے ہیں۔10 رکنی میڈیکل بورڈ آج بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں معائنہ کرے گا اور مزید ٹیسٹ تجویز کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ 6روز سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ ہے۔ تاہم لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی گئی ہے جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں بھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 29اکتوبر تک ضمانت دے رکھی ہے۔