خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 66کیس رپورٹ ہوئے
تمام ترحکومتی دعوئوں کے باوجود خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے جن کو بوتل میں بند نہیں کیا جا سکا ، ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد6 ہزارسے تجاوز کر گئی۔خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی وار جاری ہیں۔ صوبے میں ڈینگی کے مزید 66کیس رپورٹ ہونے کے بعد اس کے متاثرہ افراد کی تعداد 6ہزار 255 ہوگئی جبکہ پشاورمیں مزید 14 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد یہاں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار468 ہوگئی۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے میں 6 ہزار119 مریض علاج کے بعد فارغ کر دیئے ہیں جبکہ 136 افراد صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔