نیب کی شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی اپیل مسترد
اسلام آباد : سپریم کورٹ نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی اپیل مسترد کردی ، نیب نے شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنےکی اپیل دائرکی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے شہباز شریف کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کی اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نےکہا کہ ہائی کورٹ احکامات کےوقت شہباز شریف پرسفری پابندی غیرضروری تھی، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اب کیس میں کافی پیشرفت ہوچکی ہے۔ جسٹس منیب اختر کا کہنا تھا کہ عدالت نے ان حالات کو دیکھنا ہے جب ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہباز شریف کا کیس مشکوک ٹرانزیکشنز کی وجہ سےسامنے آیا، شہبازشریف مشکوک ٹرانزیکشنز کی وجہ سے کرپشن کے مرتکب ہوئے۔