امریکا تسلیم کر لے کہ وہ پابندیاں عائد کرنے کا عادی ہو چکا ہے: ایران
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہےکہ امریکا کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ وہ ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا عادی ہو چکا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق امریکی صدر کے معاون رابرٹ او برائن نے خود تسلیم کیا ہےکہ امریکی حکومت ایرانی عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے کی اپنی صلاحیت سے بھی آگے بڑھ چکی ہے۔