ٹرمپ کی نامزد کردہ ایمی کونی نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھا لیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سپریم کورٹ کی جج کے لیے نامزد کردہ ایمی کونی بیٹ نے حلف اٹھا لیا ہے۔صدارتی انتخاب سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور کامیابی مل گئی، امریکی سینیٹ نے ایمی کونی بیرٹ کی نامزدگی کی توثیق کر دی جس کے بعد انہوں بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھا لیا ہے۔ سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران ایمی کونی بیرٹ کے حق میں باون اور مخالفت میں اڑتالیس ووٹ آئے۔ ریپبلکن پارٹی کی ریب سوزن کولنز نے اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ دیا۔ایمی کونی بیریٹ کی تقریب حلف برداری وائٹ ہاوس میں ہوئی۔اس موقع پر ایمی کونی بیریٹ کا کہنا تھا کہ اپنی ذمہ داریاں بغیر کسی خوف کے ادا کروں گی۔48 سالہ جج ایمی کونی بیرٹ، فیڈرل ایپیلٹ کورٹ کی جج تھیں اور انہیں صدر ڈنلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کی خالی نشست پر تعیناتی کے لیے نامزد کیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایمی کونی بیریٹ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ صدر ٹرمپ بغیر ماسک کے تقریب میں شریک ہوئے۔