لاہور:فرانسیسی مصنوعات کی تر سیل کیلئے ٹرانسپورٹ مہیا نہیں کرینگے. گڈز ٹرانسپورٹرز
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد اظہرقادری نے کہاہے کہ فرانسیسی مصنوعات کی تر سیلا کیلئے ٹرانسپورٹ مہیا نہیں کرینگے،ہمارے پیارے نبی ﷺ کی شان اقدام میں گستاخی کرنے والے ملک کا عوام بھی مکمل بائیکا ٹ کرے،فرانس میں ہو نے والی گستاخی کو کو ئی بھی مسلمان کسی صور ت برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں۔ ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں چوہدری عاطف ، چوہدری گل شیر ، چوہدری بشارت ، حاجی ظفر ، چوہدری مزمل ، ماجدزمان اعوان ، اعجاز گجر ، حاجی امتیاز اور دیگر عہدیداران سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان فرانسیسی سفیر سے احتجاج کو سب کچھ نہ سمجھیں، فرانس میں ہو نے والی گستاخی پر پاکستان فرانس سے مکمل سفار تی تعلقا ت ختم اور فرانسیسی سفار تخانہ بند کرے اور آ قا ﷺ کی گستاخی کے معا ملے کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر لے جا کر فرانس کی حرکت پراسے معا فی مانگنے اورآئندہ ایسی حرکت نہ کرنے پر مجبور کرے۔انہو ں نے کہاکہ ہمارا ما ل جان اور کارو بار سب آ قا ﷺ کی حرمت و نامو س پر قر بان ہے، فرانس کے صدر کی طر ف سے مسلمانو ں کے جذبا ت سے کھیلنے پر انسانی حقوق کی نا م نہاد تنظیمیں آ ج کیو ں بھیگی بلی بنی ہوئی ہیں؟ ۔ ہم حکومت پاکستان سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ وہ فرانس کی تمام مصنوعا ت کا مکمل با ئیکا ٹ کر ے اور سرکار ی سطح پر عوا م کو فرانس کی مصنوعا ت کے با ئیکا ٹ بارے شعور آ گاہی مہم چلائے۔