تحریک انصاف کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں رہی : بلاول بھٹو
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پیپلز پارٹی کی نئی نسل کی جدوجہد شروع ہوچکی ہے ، جو حقوق باقی صوبوں کو دلوائے وہ گلگت بلتستان کو دلوائیں گے ۔ محترمہ بے نظیر بھٹو نے گلگت بلتستان میں اصلاحات کیں ،شہید بھٹو نے یہاں کے عوام کو حقوق دئیے ، ذوالفقار بھٹو نے ایف سی آرنظام کا خاتمہ کیا ، زرداری نے گلگت بلتستان کو شناخت دلوائی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے یہاں سب سے پہلا وزیراعلی ٰ لگوایا ، مہدی شاہ نے گلگت بلتستان کے 25ہزار نوجوانوں کو روزگار دلوایا ، پیپلزپارٹی حکومت کے بعد لوگوں کو روزگار سے نکالا گیا۔جن کو روزگار ملا ان کو ریگولرائز نہیں کیا گیا، تبدیلی کے نام پر تباہی شروع ہوگئی ہے۔