خرلاچی سے افغانستان کیلئے برآمد کی اجازت
حکام کے مطابق ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق پاک افغان تجارت کے فروغ کے لیے اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے اور پاکستان نے خرلاچی سے افغانستان کیلئے برآمد کی اجازت دے دی ہے۔
یاد رہے کہ فیصلے سے قبل خرلاچی مجاز ایکسپورٹ لینڈ روٹس میں شامل نہیں تھاتاہم حکومتی فیصلے کے بعد خرلاچی ایکسپورٹ لینڈ روٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔