چیف سیکرٹری کاسرکاری گندم کا کوٹہ بیچنے والی غیر فعال ملوں کو بندکرنے کا حکم
چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ گندم کے سرکاری کوٹہ میں اضافہ کے بعد فلور ملوں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں آٹے کی مقررہ قیمت پر وافر مقدارمیں دستیابی یقینی بنانے کیلئے اضلاع کو انکی ڈیمانڈ کے مطابق گندم کاکوٹہ فراہم کیا جائے گا، انتظامی افسران فلور ملوں میں گندم کی پسائی اور مارکیٹ میں سپلائی کے عمل کی مکمل نگرانی کریں اور گندم کا کوٹہ بیچنے والی غیر فعال ملوں کو صرف جرمانے ہی نہیں بلکہ بند کر دیا جائے۔