ملک میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق، 773 نئے کیسز کی تصدیق
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مزید 6 ہلاکتوں کے بعد وائرس سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 745 ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں ایک دن میں کورونا کے 773 نئے مریض سامنے بھی آئے ہیں جس کے بعد کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد3 لاکھ 29 ہزار 375 ہوگئی ہے۔