افغانستان دنیا کے سب سے بڑے انسانی بحران کا حامل ملک بن رہا ہے :سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوٹریز نے کہا ہے کہ افغانستان دنیا کے سب سے بڑے انسانی بحران کا حامل ملک بن رہا ہے۔ انتونیو گتریس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم سردیوں سے پہلے زندگی بچانے والی امداد اور سامان کی فراہمی کی سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ انتہائی غیر محفوظ لوگوں کی مدد کیلئے آگے آئے اور اس ضمن میں ہماری کوششوں میں تعاون فراہم کرے۔