جاپانی شہزادی نے محبت کی خاطر تخت و تاج اور شاہی رتبہ ٹھکرا دیا
محلوں میں پلنے والی جاپانی شہزادی نے محبت کی خاطر تخت و تاج ٹھکراتے ہوئے اپنے دوست سے شادی کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ جاپانی شہزادی نے ٹوکیو میں ایک سادہ سی تقریب میں اپنے محبوب اور سابق ہم جماعت سے شادی کرلی۔ان کے شوہر کا کسی شاہی خاندان سے تعلق نہیں ہے اس لیے انہیں شاہی رتبےکو خیرباد کہنا پڑا ہے اور اب وہ شہزادی کے بجائے ایک عام سی لڑکی بن گئی ہیں۔شہزادی ماکو نے سابق ہم جماعت سے 4 سال قبل منگنی کی تھی، جاپانی شہزادی نے حکومت کی جانب سے شاہی خاندان چھوڑنے والوں کو دیے جانے والے ایک ملین ڈالر بھی ٹھکرادیے۔