پاک افغان بارڈر پرپاک فوج نے دہشت گردوں کی غیر قانونی سرحد پار کرنے کی کوشش ناکام بنادی، جھڑپ میں 2 اہلکار شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈر پر کرم کے علاقے میں دہشت گردوں نے 26 اور 27 اکتوبر کی درمیانی رات غیرقانونی طور پر باڑ عبور کرنے کی کوشش کی، پاک فوج نے فوری جوابی کرروائی کرکے دہشت گردوں کی غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش ناکام بنادی، دہشت گردوں سے جھڑپ میں فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار شہید ہوگئے، شہید ہونے والے 24 سالہ لانس نائیک اسد کا تعلق کرم اور 21 سالہ سپاہی آصف کا تعلق لکی مروت سے تھا، آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کئے جانے پر پر شدید احتجاج کیا گیا، اور عبوری افغان حکومت سے پاکستان مخالف سرگرمیاں روکنے کا مطالبہ کیا گیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج اپنے سرحدوں کی دفاع کے لئے پرعزم ہے، دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں،،