لاہور سمیت پنجاب بھر میں 60 دن کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا اعلان
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 60 دن کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم ٹی پی ایل عسکریت پسند ہو چکی ہے، رینجرز بلانے کا نوٹی فی کیشن جاری کر رہا ہوں،پنجاب حکوت جہاں چاہیے رینجرز کو استعمال کر سکتی ہے۔