سعودی عرب کا پاکستان کیلئے چارارب 20کروڑ ڈالر پیکج کا اعلان : وزیر اعظم کا اظہار تشکر
سعودی عرب نے پاکستان کیلئے چارارب 20کروڑ ڈالر پیکج کا اعلان کیاہے۔ پاکستان کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کی مد میں ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ سعودی ترقیاتی فنڈ اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر ڈیپازٹ کرےگا۔وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کاشکریہ ادا کیا۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نےکہا کہ سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے ۔