قوم عمران خان کے ساتھ ہے-وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت گوجرانوالہ اورساہیوال ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس
( عرفان جمیل ڈوگر)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت گوجرانوالہ اورساہیوال ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان بھی موجود تھے سیاسی صورتحال، حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت امپورٹڈ حکومت نے معیشت تباہ کردی ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پاکستان بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔ نااہل حکومت عوام کے سمندر کے سامنے نہیں ٹھہر سکے گی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی منتخب نمائندو ں کو عوامی مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی زیر تکمیل منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔چودھری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کاسیالکوٹ ویمن یونیورسٹی کیلئے فنڈز کی فراہمی کاحکم سیالکوٹ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کیلئے متعلقہ امور کو جلد نمٹانے کی ہدایت پاکپتن میں مزار حضرت بابا فرید مسعود گنج شکرؒ کے زائرین کی سہولت کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔چودھری پرویز الٰہی ساہیوال اورگوجرانوالہ ڈویژن میں ڈاکٹرز، اساتذہ اور پولیس کی کمی پوری کی جائے گی۔چودھری پرویز الٰہی ملکہ ہانس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کی جائے گی۔چودھری پرویز الٰہی ساہیوال میں وٹرنری یونیورسٹی کاکیمپس قائم کیا جائے گا۔چودھری پرویز الٰہی بورے والا، چیچہ وطنی دورویہ سڑک تعمیر کی جائے گی۔چودھری پرویز الٰہی ساہیوال اورگوجرانوالہ میں سڑکوں،پختہ گلیوں،سیوریج اوردیگر پراجیکٹس مکمل کیے جائیں گے۔چودھری پرویز الٰہی پی ایچ اے ساہیوال کو فعال اوربہتر بنایا جائے گا۔چودھری پرویز الٰہی مرتضی اقبال،رائے حسن نواز، صمصام بخاری،میاں فرخ ممتاز مانیکا،پیر احمد شاہ کھگہ،چودھری نعیم ابراہیم،میجر(ر) غلام سرور،پیر سیدسعید الحسن،چودھری محمد اخلاق،احسن سلیم بریار،باؤ رضوان،سیدہ فرح اور دیگر کی شرکت پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، متعلقہ سیکرٹریز،ساہیوال اورگوجرانوالہ ڈویژن کے کمشنرز، آرپی اوز،ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی او زکی شرکت